پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پھر نشانے پر لے لیا۔ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز پر عورت کارڈ استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں جلسے کیوں کروں؟ نواز شریف جب سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں، …
مزید پڑھیںمعروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف …
مزید پڑھیںمقدمات کے فیصلوں کی تنخواہ ملتی ہے، عدالت کام بند نہیں کرسکتی: جسٹس منیب کے کیس نہ سننے پر چیف جسٹس کے ریمارکس
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس منیب اختر کے ایک کی سماعت کرنے سے معذرت پر ریمارکس دیےکہ سپریم کورٹ کام کرنا بند نہیں کرسکتی، ہمیں یہاں صرف مقدمات کے فیصلے کرنے کی تنخواہ ملتی ہے۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے تشریح کے فیصلے پر نظرثانی اپیلوں پر سماعت میں جسٹس منیب کے نہ آنے پر چیف جسٹس …
مزید پڑھیںبینچ میں بیٹھنے سے معذرت: جسٹس منیب اختر کا خط منظر عام پر آگیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔ جسٹس منیب اختر نے اپنے خط میں لکھا کہ 63 اے نظرثانی کیس آج 5 رکنی لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا، 5 رکنی بینچ 23 ستمبر کی ججز کمیٹی میں ترمیمی …
مزید پڑھیںپی ٹی آئی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو لکھا خط واپس لینے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر فیصلے میں …
مزید پڑھیںچاہتے ہیں ادارے دائرہ اختیار میں کام کریں، یہ حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی: فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ حکومتی آئینی ترامیم کا مقصد صرف حکومت کو تحفظ دینا تھا، چاہتے ہیں ادارے دائرہ اختیار میں کام کریں، یہ حکومت چلتی دکھائی نہیں دے رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بولا تھا کہ پہلے مسودہ دکھائیں …
مزید پڑھیںپارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے: سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار پر اہم فیصلہ دیا ہے اور قرار دیا کہ پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے، پارلیمنٹ ایسی قانون سازی بھی کرسکتی ہے جس کا ماضی سے اطلاق ہوتا ہو، قوانین کے ماضی سے اطلاق ہونا آئین سے مشروط ہے۔ ٹیکس مقدمے میں 41 …
مزید پڑھیںجے یوآئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے: بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں کی گئی، آئینی ترامیم پر سب کا اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اتفاق رائے بنانے کیلئے دوسروں کے مؤقف کو سننا چاہیےمولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں اتفاق رائے کی کوشش کی۔ …
مزید پڑھیںاپوزیشن کی عدم دلچسپی کے باعث حکومت کا عبوری پی اے سی چیئرمین مقرر کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے چیئرمین کی تقرری میں اپوزیشن کی عدم دلچسپی پر حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے لیے عبوری چیئرمین مقرر کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دو خطوط کے باوجود اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے نام نہیں بھجوائے۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ …
مزید پڑھیںوزیراعظم سے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا رابطہ، دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے وزیراعظم کو اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دعوت قبول کرتے ہوئے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر …
مزید پڑھیں