ہنگو( ویب ڈیسک) ہنگو پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ڈی پی او ہنگو محمد خالد خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فیاض خان نے ڈی ایس پی سٹی امجد خان کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے سفید رنگ کی کار سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔
ایس ایچ او فیاض خان نے میڈیا سے باگ چیت کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر پی ٹی سی پھاٹک پر ناکہ بندی کی گئی اور جیسے ہی مشتبہ گاڑی وہاں پہنچی تو پولیس نے اسے گھیرے میں لے لیا جس کی فوری تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔
اس دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 15000 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس ایچ او فیاض خان نے مزید بتایا کہ ڈرائیور کو موقع پر ہی دھر لیا گیا ہے اور پولیس کی تفتیش نے مزید انکشافات کی امید پیدا کر دی ہے۔
کاروائی سے متعلق ڈی پی او محمد خالد خان نے بتایا کی منشیات معاشرے کے لئے ایک ناسور ہے اور منشیات فروش کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہماری اولین ترجیح ہیں۔