صفحہ اول / آرکائیو / 14 مئی تک اسمبلیاں توڑیں پھر ہم ایک تاریخ پر ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں: عمران خان

14 مئی تک اسمبلیاں توڑیں پھر ہم ایک تاریخ پر ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں: عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ الیکشن پر حکومت کے ساتھ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔

عمران خان نے تصدیق کی کہ منگل کو ان کی ٹیم حکومت سے مذاکرات کیلئے جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ایک قومی الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ 14 مئی تک اسمبلیاں تحلیل کرتے ہیں تو ہم ایک تاریخ کو ملک بھر میں الیکشن کیلئے تیار ہیں، اگر آپ نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں نہ توڑیں تو پھر ہم دو صوبوں میں الیکشن کرائیں گے، بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمیں قبول نہیں۔

کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کی امید چلی گئی توپاکستان کا حال سری لنکا سے بدترہوجائے گا۔

خیال رہے کہ ایک دن ملک بھر میں الیکشن کے معاملے پر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں ، گزشتہ روز مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی نے بات چیت میں پیش رفت کی امید ظاہر کی تھی اور منگل کو اگلی بیٹھک کا اعلان کیا تھا تاہم پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے بعد خدشات پیدا ہوگئے تھے کہ مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے۔

اس معاملے پر آج سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹراعظم سواتی، اعجاز چوہدری اور محمود خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں عمران خان کو حکومت کےساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرآپریشن کےبعد مذاکرات کے مستقبل پرغور کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے