اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ’’ایک ذمہ دار شخصیت‘‘ کی جانب سے تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ذیلی سیاسی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔