وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں بشمول مردان ،نوشہرہ،چارسدہ ،سوات ،ملاکنڈ،مانسہرہ،بونیرشانگلہ ،اپردیر،کوہاٹ ،ابیٹ آباد،ہری پور،کوہاٹ اورشمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،
زلزلہ پیماہ مرکز کےمطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 رہی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان میں 215 کلو میٹر زیر زمین تھا ۔ زلزلے کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااور وہ دفاتر اور اور گھروں سے باہر نکل آ ئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔