یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نےنفرت آمیز بیانات پر اسرائیلی وزراء پر پابندی لگانے کا عندیہ ہے ۔ انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ میں نے رکن ممالک سے یہ پوچھنے کا عمل شروع کیا کہ کیا وہ ہماری (ان) پابندیوں کی فہرست میں بعض اسرائیلی وزراء کو شامل کرنے کو مناسب سمجھتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف ناقابلِ قبول نفرت آمیز پیغامات بھیج رہے اور ایسی چیزیں تجویز کر رہے ہیں جو واضح طور پر بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔