صفحہ اول / آرکائیو / موٹروے نارتھ زون نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا

موٹروے نارتھ زون نے کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا

لکی مروت(نمائندہ خصوصی) سیکٹر کمانڈر M-14 فرہاد وزیر کی ھدایت پر ھکلہ، داؤد خیل اور یارک سمیت تمام ٹال پلازوں پر کشمیری برادری سے اظہارِ یک جہتی کیلئے بینرز آویزاں کئےگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل یوسف ملک کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کو بھرپور طور پر منایا گیا۔ اس کے علاوہ روڈ سیفٹی سٹال لگا کر موٹروے پولیس افسران اور مسافروں نے بھارت کے ناجائز قبضہ کے خلاف واشگاف نعرے لگاۓ۔

روڈ سیفٹی واک میں کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا اور عالمی دنیا کو بھرپور احتجاج اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے پیغامات سے مزین بینرز ذوثسٹریمرز کیساتھ نعرے بھی لگائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے