صفحہ اول / آرکائیو / آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا۔

جمعہ کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑے کامیاب رنز کے تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا۔

ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 262 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے فل سالٹ نے 37 گیندوں پر 75، سنیل نارائن نے 32 گیندوں پر 71 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

262 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے تابڑ توڑ بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پنجاب کنگز کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے 48 گیندوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ان کا ساتھ دیاششانک سنگھ نے جو 28 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 260 سے زائد کا ہدف عبور کیا گیا۔

جنوبی افریقا نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 کا ہدف حاصل کیا تھا جبکہ 2023 میں ہی مڈل سیکس نے سرے کے خلاف 253 کا ہدف چیز کرلیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں صرف 26 مرتبہ 260 یا اس سے زائد رنز بن سکے ہیں۔ 26 میں سے 7 ایسے ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے