اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ سوڈان میں تنازع ختم نہ کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نےپریس کانفرنس میں سوڈان میں تصادم کے علاقائی اثرات کا جائزہ لتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ پہلے ہی نازک صورتحال سے دوچار ہے ۔
فریقین کو عوام کے مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں تنازعات جنوبی سوڈان، چاڈ اور خطے کے دیگر ممالک کی صورت حال کو متاثر کر سکتے ہیں ، اگر سوڈان میں جھڑپوں کا سد باب نہ کیا گیا تو یہ نہ صرف سوڈان بلکہ پورے خطے کو متاثر کرسکتی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کارکن قلیل مدتی جنگ بندی پر اتفاق کے بعد 40 لاکھ افراد تک امداد کے تقریباً 168 ٹرک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال اب بھی مکمل طور پر انسانی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مختصر مدت کی جنگ بندی کی نگرانی میں کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا، لیکن سٹریٹجک اور تکنیکی مدد فراہم کی۔