صفحہ اول / آرکائیو / پاک فوج شہداکے تمام بچوں کی وارث ہے،شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے،جنرل سید عاصم منیر

پاک فوج شہداکے تمام بچوں کی وارث ہے،شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے،جنرل سید عاصم منیر

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔وہ جمعرات کو یومِ تکریمِ شہدا پاکستان کے موقع پر سکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔یومِ تکریمِ شہدا پاکستان پر آرمی چیف نے سکول کے بچوں جن میں شہدا کے بچے بھی شامل تھے ،سے ملاقات کی۔سکول اور شہداکے بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے آرمی چیف نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے۔آرمی چیف نے بچوں سے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے