صفحہ اول / آرکائیو / نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر مارک چیپمین نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر مارک چیپمین نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

راوالپنڈی: نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر مارک چیپمین نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، وہ پانچ یا اس سے کم میچوں کی باہمی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ 28 سالہ چیپمین نے پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 290 کی اوسط سے 290 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

وہ پانچ میں سے چار میچوں میں ناٹ آؤٹ رہے ۔پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں انہوں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے