اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹے کی مفت تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مفت آٹا مراکز میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرا کائونٹرز کو یقینی بنایا جائے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم نے کمپنی باغ سرگودھا میں مفٹ آٹا تقسیم مرکز کا دورہ کیا۔وزیر اعظم نے آٹا تقسیم کے طریقے کار کا جائزہ لیا۔کمشنر سرگردھا نے وزیر اعظم کو مفٹ آٹے کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ دی،وزیر اعظم نے آٹا تقسیم کے طریقے کار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم نے عوام کی آسانی کے لئے آٹا تقسیم کے مراکز بھی بڑھانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اس سکیم میں انتظامیہ سے تعاون کرے،مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔وزیر اعظم نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ایک اچھی کاوش ہے،اتنی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں،روزہ داروں کو سہولت ملنی چاہییے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے تین مراکز کا دورہ کیا ہے،نگران وزیر اعلی پنجاب اور ان کی ٹیم اچھے طریقے سے یہ کام سرانجام دے رہی ہے،مفٹ آٹے کی تقسیم میں دقت ہے،اس کا ادراک ہے اور کہیں عملہ کم ہے اس مسئلہ کو حل کریں گے،اس حوالے سے اجلاس ہوگا، غریب آدمی کو اس مہنگاہی کے دور میں مفت آٹا کی تقسیم قابل تحسین اقدام ہے،یہ خدمت نہیں عبادت ہے،ان مستحقین کی دعائوں سے ملک پاکستان ضرور آگے بڑھے گا،مشکلات کو حل کررہے ہیں،افطار کے بعد اجلاس ہوگااور اس میں لمبی لائنوں اور شناختی کارڈ لانے کے باوجود آٹا نہ ملنے جیسے مسائل کا جائزہ لیں گے۔
پاکستان کہ 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ شہریوں کو مفت آٹا دیا جارہا ہے،عوام بھی س ضمن میں انتظامیہ سے تعاون کریں،وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکو محنت سے کام کرنے پر شاباش دیتے ہیں،یہی دین اور دنیا کمانے کا ذریعہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر شہریوں سے براہ راست ان کی شکایات سنیں اور مستحق شہریوں میں اپنے ہاتھوں سے آٹا بھی تقسیم کیا۔اس مفت آٹا سکیم کے تحت غریب شہریوں کو فی خاندان آٹے کے تین تھیلے مفت دیئے جارہے ہیں،وزیر اعظم نے آٹے کی مفت فراہمی کی سہولیات اور آٹے کا معیار چیک کیا۔وزیر اعظم نے آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بدنظمی کی شکایات پر خود دوروں کا آغاز کیا ہے۔