صفحہ اول / آرکائیو / کیاادکارہ کاجول کے ساتھ کھڑا لڑکا واقعی ان کا بیٹاہے ؟

کیاادکارہ کاجول کے ساتھ کھڑا لڑکا واقعی ان کا بیٹاہے ؟

سعید بادشاہ مہمند

دعوی :۔ 17نومبر 2023 سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ایک اکاونٹ kajol_ajay_devgan337 سے ایک ویڈیو شئیر ہوئی ہے۔ جس میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا کھڑاہے۔ ویڈیو کے اوپر "”Son and Mom”” لکھا گیا ہے۔اس ویڈیو کو تہترہزار تین سو لوگوں نے پسند کیا۔ دوہزارچارسو اکسٹھ لوگوں نے کمنٹس کئے، چارہزاردو سو آٹھ صارفین نے فیورٹ میں شامل کیا جبکہ دوہزار دو سوپچانوے اکاونٹس نے آگے شیئرکیا ہے۔ جس پر اکثر کمنٹس ماں بیٹے کے لئے نیک خواہشات پر مشتمل ہیں۔

حقیقت :۔ یہ دعوی غلط ہے ۔ ویڈیو میں اداکارہ کاجول کے ساتھ کھڑا نوجوان ان کا بیٹا نہیں بلکہ ٹی وی اور فلمی اداکاروشال جیتھواہے۔
فیکٹ چیک کے لئے اس وائرل ویڈیو کا سکرین شاٹ لیا اور گوگل لینزمیں سرچ کیا تو BollywoodHelpline نامی یو ٹیوب اکاونٹ سے ایک سال پہلے ” Kajol Devgan and Vishal jethwa Spotted on the sets of Sa Re Ga Ma Pa Li’l Champs ” کیپشن کے ساتھ اپلوڈ ہوئی ہے ۔ جس میں اداکارہ کاجول اور نو عمر اداکار وشال جیتھوا ایک پروگرام کے سیٹ پر موجود ہیں۔ گوگل لینز سرچ میں معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پہلے سے دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس سے دونوں اداکاروں کے ناموں کے ساتھ شئیر ہوئی ہے۔ مگر ” ماں اور بیٹے ” کے کیپشن کے ساتھ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے ۔ مگراس میں صداقت نہیں کہ یہ کاجول کا بیٹا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے