ضلع لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تاہم دیگر محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ ضلع لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔