امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے امریکی شہر شکاگو میں کنوشن کے آخری روز کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا کر امریکی قوم کو نیا مستقبل دوں گی۔
یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کنونشن کے آخری روز انہوں نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے اپنی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی۔
شکاگو میں جاری 4 روزہ ڈیموکریٹک پارٹی کنونشن کے آخری روز پارتی کے مختلف رہنما بھی خطاب کر رہے ہیں۔ کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا ہے۔
نائب صدر نے جذباتی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرا کر امریکی قوم کو نیا مستقبل دوں گی۔ بطور صدر تمام امریکیوں کو ہماری اعلیٰ ترین امنگوں کے گرد متحد کروں گی۔ اس اقدام کا فائدہ تمام امریکیوں کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں ہم سب اس لئے جمع ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں اس ملک سے محبت ہے۔ اسی ملک کی ترقی کی خاطر سب کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن صدارتی انتخاب میںشریک تھے لیکن ان پر اس دوڑ میںشامل نہ ہونے کیلئے دباو ڈالا گیا جس کے بعد انہوںنے کملا ہیرس کو اس دوڑ میںشامل کر لیا.
اس سلسلے میںجوبائیڈن کو کسی حد تک مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ اول اول تو ٹرمپ سے مباحثے میںان کا انداز بیاں درست نہیںتھا جس پر ان کی اپنی پارٹی کے ممبران نے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ صدارتی دوڑ سے الگ ہو جائیں.