صفحہ اول / آرکائیو / ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کرکے دکھائیں گے، علی امین گنڈا پور

ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کرکے دکھائیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور( ویب ڈیسک) ⁹وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ترنول جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کرکے دکھائیں گے۔
انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں تمام پاکستان کی عوام بالخصوص خیبرپختونخوا کی عوام سے مخاطب ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارا جلسہ جس کی این او سی ہمیں عدالت نے دی تھی وہ کمشنر نے کینسل کر دی، وفاق کی طرف سے فسطائیت، جبر اور غیر قانونی اقدامات کا جو سلسلہ جاری ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی ساری عوام نے کل تین بجے تک صوابی انٹرچینج پر پہنچنا ہے، میں وہاں سے عوامی جلوس کو لیڈ کروں گا۔
سردار علی امین گنڈاپور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کرکے دکھائیں گے، یہ جلسہ ترنول چوک پر منعقد ہوگا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاءاللہ ہم حکومت کو بتائیں گے کہ عمران خان ہمارا لیڈر ہے، عمران خان پہلے ہماری محبت تھی، پھر ہمارا عشق بنا اور اب وہ ہماری ضد بن چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ مینڈیٹ چور جو بیٹھے ہوئے ہیں، ہم ان کو بتائیں گے کہ اگر یہ عدالتوں کو نہیں مانتے تو انشاءاللہ کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ کل فیصلہ کن مرحلہ ہے اور انشاءاللہ فیصلہ ہوگا اس قوم کی طرف سے کہ کون عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، کل انشاءاللہ ترنول چوک پر چار بجے تک سب نے پہنچنا ہے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر یہ جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے