صفحہ اول / آرکائیو / اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی عمریں 5 سال 10 سال کے درمیان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے