صفحہ اول / آرکائیو / روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 پیسے بڑھی ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 80 پیسے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے