پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے پنجاب سے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں جیت کے نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا— فوٹو:فائل
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے پنجاب سے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں جیت کے نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کردیا— فوٹو:فائل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اتنے ووٹ تو شہباز شریف کو نہیں ملے تھے جتنے ان کی جگہ ضمنی الیکشن لڑنے والے کو مل گئے۔
اپنے بیان میں عمر ایوب کا کہنا تھاکہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا، الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اتنے ووٹ تو شہباز شریف کو نہیں ملے تھے جتنے ان کی جگہ ضمنی الیکشن لڑنے والے کو مل گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت فیصل آباد سےاحتجاج کا آغاز کریں گے، کراچی میں بھی الائنس کےپلیٹ فارم سےاحتجاج ہوگا، جمعے کو تمام صوبائی سیٹوں پربھرپوراحتجاج کا اعلان کرتےہیں، گجرات میں بھی ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا اور اندرون سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی بھرپورجلسےکریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے پنجاب سے ضمنی الیکشن میں کامیاب امیدواروں جیت کے نوٹیفکیشن روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہربار ملک میں ووٹ اورجمہوریت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سےاستدعا ہے کہ آراو جوڈیشری سے لیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عام انتخابات میں این اے 132 قصور سے ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔
بعدازاں اسی نشست پر گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم ليگ ن کے ملک رشید احمد خان 147618 ووٹ لےکر جیت گئے۔ سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر 91520 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے