صفحہ اول / آرکائیو / ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہائوس آمد ،مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا
APP09-220424 ISLAMABAD: April 22 - President of Iran H.E. Dr. Syed Ebrahim Raisi inspects Guard of Honor at the Prime Minister House. APP/MAF/TZD

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی وزیراعظم ہائوس آمد ،مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو وزیراعظم ہائوس آمد پر مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیر مقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔

ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے