عالمگیر خان
ضلع مہمند، قبائیلی اضلاع کو دہشت گردی کے نام پر جنگ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا، ایف سی آر کے خاتمے کے بعد بھی قبائیلی عوام کی زندگی میں بہتری نہیں آئی، معدنیات سے مالامال ضلع مہمند میں اب بھی بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ 25 ستمبر کو جماعت اسلامی کا پشاور امن جرگہ امن اور ترقی کی جانب قدم ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی تحفظ حقوق قبائل کے چیئرمین شاہ فیصل آفریدی ، جے آئی ضلع مہمند امیر محمد سعید اور دیگر مقامی رہنماؤں نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 35 سال سے قبائلی عوام کی حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے ۔قبائیلی اضلاع کی صوبے میں انضمام کے باوجود مسائل میں کمی نہیں آئی۔
بد امنی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی فقدان سے عوام مایوسی کے شکار ہیں۔ اس عرض سے 25 ستمبر کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور میں قبائیلی امن جرگہ منعقد ہورہاہے ۔ جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن شرکت کریں گے۔
انہوں نے تمام قبائل سے اپیل کی کہ وہ اس جرگے میں شرکت کرکے اپنے حقوق اور مسائل کی حل کے لئے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنے۔