اسلام آباد: شوال 1444 ہجری کاچاند نظر نہیں آیا اس لیے عید الفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔ جمعرات کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جبکہ زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ کراچی لاہور کوئٹہ اسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔