تحریر : سعیدبادشاہ مہمند
05اکتوبر 2023کو عمران خان کی سالگرہ منانے کی خبروں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز X، فیس بک اور واٹس ایپ پر عمران خان کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈکی تصویریں وائرل ہوئی۔ جس میں تاریخ پیدائش 25 نومبر1952 لکھا گیا ہے۔ تضاد کے یہ دعوے2014 میں بھی سامنے آئے تھے۔
دعویٰ: عمران خان کے 5 اکتوبر کو 71واں سالگرہ ورکروں نے الگ الگ جگہوں پر منایا۔عمران خان کے فالوورز نے سوشل میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی۔ کہ اس دوران سوشل میڈیا پر عمران خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہوئی جس میں عمران خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر کی بجائے 25نومبر درج تھا۔ اس پوسٹ کو پی ٹی آئی مخالف مختلف سیاسی پارٹیوں اور انفرادی طور عام لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں تعجب کے ساتھ شئیر کردیاہے۔عمران کے دو تواریخ پیدائش کے واضح تضاد سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہواہے۔ اورعمران خان پر تنقید کا بازار گرم ہے۔ فیس بک صارف عادل افریدی نے عمران خان کے پاسپورٹ کی تصویر میں تاریخ پیدائش 25نومبر کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سالگرہ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ X
سابق ٹویٹر صارف مجید آغا نے2014کو عمران خان کو اپنی سالگرہ کی کیک کاٹتے ہوئے تصویر کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی بھی شئیر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ایسے تضادات کی وجہ سے عمران کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے۔
حقیقت:۔ خبر درست ہے۔ کیونکہ عمران خان کا خود بھی ماننا ہے کہ ان کی اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر ہے۔ مگر پاسپورٹ میں اس وقت غلطی سے 25نومبر لکھا گیا ہے۔
فیکٹ چیکنگ کے لئے ہم نے گوگل سرچ میں عمران خان کے تاریخ پیدائش سے متعلق کی ورڈز دئیے تو ٹاپ پر Britannicجو کہ انٹرنیشنل محققین، ایڈیٹرز،ٹیکنالوجسٹ اور سٹوریز سکھانے والوں کا پلیٹ فارم ہے۔ ان میں عمران خان کے پروفائل تفصیل میں تاریخ پدائش لکھا گیاہے۔
فیسبوک سرچ میں عمران خان کے آبائی علاقے میاں والی نیوز نامی پیج پر عمران خان کے سالگرہ کے حوالے سے ان کے 25نومبر تاریخ پیدائش ظاہر کرنے والی پاسپورٹ کی تصویر شئیر کی تھی۔ جس کے نیچے تفصیل درج تھی کہ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر 1952 ہے۔
فیکٹ چیکنگ کے دوران وکی پیڈیا سے معلوم ہوا کہ عمران کی خان کی تاریخ پیدائش 5 اکتوبر مگر پاکستان کرکٹ بورڈ میں غلطی سے 25نومبر درج کیا گیا تھا۔مزید تحقیق کے لئے مین سٹریم میڈیا میں سرچ کیا تو جیو نیوز کے ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2022 یعنی ایک سال پہلے ویب ڈیسک سے عمران خان کی لاہور اپنی 70ویں سالگرہ تقریب رپورٹ ہوئی تھی۔ جس میں عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو بتایا کہ میری اصل تاریخ پیدائش 5 اکتوبر1952ہے۔ مگر پاسپورٹ پر غلطی سے 25 نومبر 1952 لکھا گیا ہے۔
اس فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ عمران خان کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے خبریں اور تصاویر درست تھے۔ جس کی وضاحت اور تصدیق خاندانی ذرائع اور عمران خان نے خود بھی کی ہے۔