صفحہ اول / آرکائیو / شاہین آفریدی کا ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی ، وسیم اکرم

شاہین آفریدی کا ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی ، وسیم اکرم

شاہین آفریدی کا ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی ، وسیم اکرم
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔

بدھ کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے جمعہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ سے قبل فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شاہین اچھی بائولنگ کر رہا ہے،وہ وکٹ ٹیکر ہے بس اس کے اعتماد میں کچھ کمی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر شاہین آفریدی کو وکٹیں نہیں مل رہیں تو اسے نارمل رہنا چاہیے اور کچھ غیر معمولی کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے،

مجھے یقین ہے کہ ایک اچھا سپیل اور نئی گیند کے ساتھ وکٹیں اس کے اعتماد میں اضافہ کریں گی۔ واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے اب تک بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے3 میچوں میں4 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ واضح رہےکہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ میں اب ت کھیلے گئے تین میچوں میں سے دو فتوحات حاصل کر رکھی ہیں،گرین شرٹس کو 20اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے