صفحہ اول / آرکائیو / سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز ، انتہائی مطلوب دہشت گرد حضرت زمان سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز ، انتہائی مطلوب دہشت گرد حضرت زمان سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد حضرت زمان سمیت 6 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 اکتوبر کی درمیانی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے گریوم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ۔ دہشت گرد حضرت زمان دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ا لانس نائیک تبسم الحق ، سپاہی نعیم اختر شہید ہوگئے ۔ فائرنگ کے تبادلے کا دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ کے علاقے میں پیش آیا ۔ جس میں پاک فوج کا سپاہی فرمان علی شہید ہوگیا ۔ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے