عالمگیر خان
ضلع مہمند میں شان رحمت العالمین کانفرنس، غلنئی جرگہ ہال میں منعقدہ روحانی تقریب میں ڈی سی مہمند، ایم این اے اور ایم پی اے کی شرکت۔ حسن قرات اور سیرت النبی تقاریر کے پوزیشن ہولڈر دینی مدارس کے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کے مدارس کے طلباء کے درمیان حسن قرات اور سیرت النبی ٌ تقریری مقابلوں کا اختتام عید میلادالنبی کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں ہوا۔
جس میں ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن، ایم این اے ساجد خان مہمند، ڈیڈک چئیرمین و ایم پی اے ملک محبوب شیر نے شرکاء سے خطاب کیا۔
اس موقعہ پر اے ڈی سی فنانس محمد ثاقب ،اے سی اپر مہمند عامر مصطفیٰ و دیگر اعلی سرکاری عہدیداروں، علمائے کرام و مشران شریک تھے۔
مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ واسلم حساب کتاب کے دن تمام امت کی شفاعت کرے گے اور حوض کوثر سے اپنے ہاتھوں سے امت کو پانی پلائیں گے. لہذا ہمیں چاہئے کہ ان کے نقش و قدم پر چل کر دنیا و اخرت کے کامیابی حاصل کریں۔
تقریب کے اختتام پر صوبائی حکومت کے ہدایت کے مطابق ضلع بھر کے پوزیشن ہولڈر مدارس کے طلباء جس نے حسن قرات، سیرت النبی تقریری مقابلوں اور نعت خوانی میں فرسٹ، سیکنڈ، اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیے گئے. دینی مدارس کے علماء نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام پر اشکریہ ادا کیا.