بیجنگ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) چینی صدر شی جنگ پنگ 20مارچ کو روس کا 3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے جمعہ کو ٹویٹ میں بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دوعت پر چینی صدر 20 تا 22مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے،چینی صدر کا دورہ روس دوستی ،تعاون اور امن کا ٹرپ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس کسی تصادم، اتحاد اور کسی بھی تیسرے فریق کو نشانہ بنائے بغیر بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔دوسری جانب روسی حکومت نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ روس کے دوران روس اور چین کے درمیان جامع شراکت داری کے تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کریملن کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی امور میں روس اور چینی تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی جائے گی اور کئی اہم دو طرفہ دستاویزات پر دستخط کی متوقع ہیں۔