صفحہ اول / آرکائیو / ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی، آرمی چیف

ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی، آرمی چیف

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں صحافی نے آرمی چیف سے ملک کی مستقبل کی صورت حال کے حوالے سے سوال کیا۔

صحافی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے دریافت کیا کہ آپ ملک کو کہاں دیکھ رہے ہیں؟ جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔

صحافی نے آرمی چیف سے کہا کہ گزشتہ شب کاکول میں پریڈ کے دوران آپ کا خطاب بہت اچھا تھا اور آپ کو مستقبل میں بھی ایسے ہی خطابات کرنے چاہیں۔

صحافی کے مکالمے پر آرمی چیف مسکرائے اور شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے