صفحہ اول / آرکائیو / چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،مسلح افواج یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،مسلح افواج یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، آئی ایس پی آر

اسلام آباد :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی)،مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر پیر کو جاری پریس ریلیز میں عسکری قیادت اور مسلح افواج نے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ دن ہمیں اس وژن، استقامت اور ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے مادر وطن کے دفاع اور اپنے آباؤ اجداد کے آزادی کے خواب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اپنے اسلاف اور عظیم قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پیش کی تھیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئیے آج ہم سب یہ عہد کریں کہ ہم درپیش چیلنجز سے قطع نظر، امن، سماجی ہم آہنگی اور قوم کے درمیان اتحاد کو برقرار اور مضبوط کریں گے۔

پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دشمن قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو آپس میں دراڑیں ڈالنے اور تفرقہ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج، قوم کی حمایت سے، مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور امن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہے گی اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق قوم کی خدمت جاری رکھے گی، انشاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے