صفحہ اول / آرکائیو / ڈرامہ سیریل "تیرے بن” کا مرتسم اور اسکی سفید شال کا چرچا

ڈرامہ سیریل "تیرے بن” کا مرتسم اور اسکی سفید شال کا چرچا

پاکستانی ڈرامے تیرے بن کی مقبولیت میں ہرگزرتے دن اضافہ، ڈرامے اور وہاج علی کے فینزتیرے بن کے حوالے سے مختلف مناظر اورڈائیلاگ کو ایڈیٹ کرکے ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

گذشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے سے نشر کیے جانے والے ڈرامے تیرے بن کا چرچا نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت اوربنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں ہے ۔ اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا۔ ڈرامے کے کردار مرتسم شاہ نواز جو کہ وہاج علی ادا کررہے ہیں، ڈرامے کی ہیروین یمنیٰ زیدی ہیں جنہوں نے تیرے بن میں میرب ک کردار نبھایا۔ دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کیا جاریا ہے۔ یمنیٰ اور وہاج نے اس سے پہلے بھی ڈرامہ دل نہ امید تو نہیں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔

اس ڈرامے کے ایک فین نے مرتسم (وہاج علی) کی ایک ایسی ویڈیو ایڈیٹ کی جس میں مرتسم شان سے اپنی شال کو سنبھالے ہوئے ہیں۔

مرتسم کہیں غصے کا اظہار کرتے ہوئے شال کو لپیٹ رہے ہیں تو کہیں شال کو لہرا رہے ہں۔ مرتسم کی اس سفید شال اور اس کے ایکشن پر اس ویڈیو میں میمز بھی بنائی گئی ہیں جیسے ایسے چل رہا ہوں جیسے ریمپ پر واک کر رہا ہوں، حیا کو نظر انداز کرتے ہوئے جاوں گا ، شال کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ، مجھے اپنی سفید شال کو فکس کرنا ہے ، وغیرہ وغیرہ

اس کے علاوہ بھی ان کچھ فینز نے ان ویڈیوز کو اپنے انداز سے ایڈیٹ کیا۔

ناصرف مرتسم کی شال بلکہ حال ہی میں اس ڈرامے کی ایک اہم کردار حیا (سبینہ فاروق ) کی رشتہ کی بات پر بھی بہت سے میمز بنائے گئے ۔ جن کو سبینہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے