صفحہ اول / آرکائیو / قومی اسمبلی سے چیئرمین نیب اختیارات میں اضافے سے متعلق نیب ترمیمی بل 2023 منظور

قومی اسمبلی سے چیئرمین نیب اختیارات میں اضافے سے متعلق نیب ترمیمی بل 2023 منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے نیب چیئرمین کے اختیارات میں اضافے سے متعلق نیب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا۔

طلب کیے گئے ہنگامی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل 2023 پیش کیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آغاز میں ہی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی میں تحریک منظوری کیے جانے کے بعد وفاقی وزیر قانون نے نیب چیئرمین کے اختیارات سے متعلق نیب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا۔
اس سے قبل چئیرمین کمیٹی محمود بشیر ورک نے نیب ترمیمی بل 2023 پرکمیٹی رپورٹ ایوان میں پیش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے