صفحہ اول / آرکائیو / کیا کرکٹ کی تاریخ میں ایک بال پر 286 رنز بنے ہیں؟؟؟

کیا کرکٹ کی تاریخ میں ایک بال پر 286 رنز بنے ہیں؟؟؟

سعید بادشاہ مہمند

دعوی :۔ 10نومبر 2023 سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیسبوک کے ایک پیج Cricket Affect سے ایک تصویری پوسٹ شئیر ہوئی۔ جس میں قدیم کرکٹ کھلاڑیوں کی تصویر شئیر ہوئی جس پر لکھا تھا کہ "286 رنز صرف ایک بال پر” تصویرکے ایک کونے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کی تصویر لگائی گئی ہے۔ ایک بال پر 286 رنز کا ریکارڈ پاکستانی شائقین کی دلجوئی طور اور امید کے طور پر شئیر کیا گیا۔ کیونکہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں واپسی اور سیمی فائنل تک رسائی کے لئے 12 نومبر کو پاکستان کو انگلینڈ کی ٹیم کو 287 رنز کے مارجن سے ہرانا لازمی تھا۔اس پوسٹ پر ایک لاکھ اٹھاون ہزار لوگوں نے ری ایکٹ کیا، تین ہزار دو سو لوگوں نے کمنٹس کئے اور پندرہ ہزار صارفین نے آگے شئیر کیا۔

حقیقت :۔ یہ خبر درست ہے۔ 1894 کو اسٹریلیا کے ایک ڈومیسٹک میچ میں بال درخت میں اٹک گیا تھا۔ اور اوپنر بیٹسمینوں نے بال نیچے گرنے تک دوڑ کر 286 رنز بنائے تھے۔ جو کرکٹ کی تاریخ کا ایک بال پر سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بن گیاہے۔

فیکٹ چیک : اس حقیقت کو جاننے کے لئے گوگل سرچ میں "صرف ایک بال پر 286 نز کے کی ورڈز دئیے تو سرچ ریزلٹ میں بہت سے خبری اداروں کی تصدیقی خبریں ملی۔ سرچ کے ٹاپ میں Sportskeeda نامی ویب سائٹ کے 15 مارچ 2020 کے ایک سٹوری میں لندن کے ایک اخبار Pall Mall Gazette کے 15 جنوری 1894 کے شمارے کا حوالہ دیا گیا تھا۔ اخبار نے لکھا تھا کہ اسٹریلیا کے شہر Bunbury میں Victoria اور scratch XI کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں وکٹوریہ کی ٹیم نےاپنی بیٹنگ میں پہلی بال پر بیٹسمین نے شارٹ مارا۔ تو گیند گراونڈ کے اندر کھڑی درخت کے گھنے شاخوں میں پھنس گئی۔ اس دوران بیٹسمینوں نے دوڑ کر رنز بنانے شروع کئے۔ مخالف ٹیم نے امپائر کو
‘lost ball’ کی اپیل کی۔ مگر ایمپائر نے بال گم ہونے کو ڈیکلئیر نہیں کیا اور فیلڈنگ ٹیم کی اپیل مسترد کردی۔ دوڑنے کے رنز کی محدودیت کے حوالے سے قوانین نہیں تھے۔ اس لئے بیٹسمین رنز بناتے رہے۔ فیلڈنگ ٹیم نے درخت کو کاٹ کر گرانے کے لئے کلہاڑی مانگی تو کلہاڑی نہیں ملی۔ اس دوران کوئی بندوق لایا۔ اور بال پر فائرنگ شروع کی۔ بندوق سے کئی گولیاں چلانے کے بعد ایک بال کو لگی اور زمین پر گرگیا۔ مگر اس دوران وکٹوریہ کے بیٹسمین 286 رنز بنا چکے تھے۔ اسی طرح ایک بال پر 286 رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے