صفحہ اول / آرکائیو / جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کا خیرمقدم۔۔۔دوطرفہ کرکٹ روابط کی بحالی پر گفتگو

جے شاہ کی جانب سے ذکا اشرف کا خیرمقدم۔۔۔دوطرفہ کرکٹ روابط کی بحالی پر گفتگو

بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹڑ ی جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کوان کے انڈیا کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا ہے ۔

پی سی بی کے مطابق ذکا اشرف آج بی سی سی آئی کی دعوت پر انڈیا روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ چودہ اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے ۔ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں ۔

پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔اس سے قبل جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے انڈیا آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جے شاہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ ذکا اشرف کے انڈیا میں قیام کے دوران ان کی دیگر آفیشلز سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے ۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے