صفحہ اول / آرکائیو / بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ‘ٹائیگر 3’ کا پوسٹر جاری کردیا

بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ‘ٹائیگر 3’ کا پوسٹر جاری کردیا

بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان نوے کی دہائی سے لےکر اب تک کئی فلموں میں بہترین اداکاری کرچکے ہیں،انکے مداحوں کو انکی ہر نئی آنے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔

سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘ٹائیگر 3’ کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ اس تصویر میں سلمان خان ہاتھ میں بندوق لیے بیٹھے ہیں۔جس میں انہوں نے جیکٹ، کالی پینٹ، اور گلے میں سفید اور سیاہ اسکارف پہن رکھا ہے۔ فلم میں وہ اویناش سنگھ راٹھور عرف ٹائیگر کا کردار ادا کریں گے۔

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی نئے فلم ’ٹائیگر3‘ کی کہانی میں بھی پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق نئی ایکشن تھرلر فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی پاکستانی اور انڈین خفیہ ایجنٹوں کا کردار ادا کریں گے اورشائقین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 10 نومبر کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گی۔فلم میں شاہ رخ خان بھی ایک کومیو جھلک دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے