صفحہ اول / آرکائیو / مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری طلاق سے متعلق خبر درست ہے، یہ مکمل طور پر نجی معاملہ ہے اور میری میڈیا سے درخواست ہے ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔

جنید صفدر کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انشاء اللہ ہم اپنے لئے سکون پائیں گے، میں اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہنا چاہوں گا، میری ان (عائشہ) کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

جنید نے طلاق کے اعلان کے فوری بعد اپنی اور سابقہ اہلیہ عائشہ کی تمام تصاویر بھی انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ہٹادیں کردیں۔

جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ کی شادی دسمبر 2021ء میں لندن میں ہوئی تھی۔

جنید صفدر کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی، جس کیلئے ڈھوکی، قوالی نائٹ، مایوں اور مہندی، نکاح اور ولیمہ کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں ہونیوالی شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے