لاہور:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے انتیسویں روز808 نا دہندگان سے2کروڑ38 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے88نا دہندگان سے3.38 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 106 نا دہندگان سے5.44 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 104نا دہندگان سے3.38ملین اور سائوتھ سرکل میں 61نا دہندگان سے1.40 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے سائوتھ ننکا نہ سرکل میں 72 نادہندگان سے2.00 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 96نا دہندگان سے3.0 ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 131نا دہندگان سے1.76ملین جبکہ قصور سرکل میں 150نا دہندگان سے3.44 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھاکہ نادہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 24,461 نا دہندگان سے78کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3323نا دہندگان سے98.37ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2777 نا دہندگان سے188.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 3025 نا دہندگان سے113.87ملین اور ساتھ سرکل میں 1424نا دہندگان سے46.77 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2009 نا دہندگان سے49.02 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2371نا دہندگان سے100.08ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 3793نا دہندگان سے53.73 ملین جبکہ قصور سرکل میں 5739 نا دہندگان سے137.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔