اسلام آباد: فاقی وزیر خزانہ، ریونیو، اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر سے لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کی قیادت نے جمعرات کو ملاقات کی۔ بات چیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پی ایس ایکس اور لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے پر مرکوز تھی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے معاشی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے پی ایس ایکس اور لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کے درمیان مالی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ لکسمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد نے اپنے سرمایہ کاروں کو پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور پی ایس ایکس کی جانب سے کارپوریٹ گورننس کے بہترین طریقوں کی تعریف کی۔