صفحہ اول / آرکائیو / الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عوام الناس کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کیلئے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر تک کی مہلت دے دی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کمیشن نے زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد کردی تھیں وہ 28 ستمبر 2023 سے25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد کر دی ہیں تا کہ تمام اہل افراد انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج اور کوائف کی درستگی کرواسکیں۔

لہٰذا 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی3 کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے