راوالپنڈی: بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں نے ژوب گیریژن میں گھسنے کی کوشش کی جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا۔ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔