صفحہ اول / آرکائیو / وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موسم برسات کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلہ میں بدھ کو یہاں ایک خصوصی تقریب میں وزیراعظم نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ،

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل اور راولپنڈی ، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران اسلام آباد میں ساڑھے 9 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جسے پورا کر لیا گیا۔

موسم برسات کی شجرکاری مہم کے دوران اسلام آباد میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے جن میں سے سوا لاکھ پودے پہلے ہی لگائے جا چکے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بتایا کہ جنگلی شہتوت کی جگہ وفاقی دارالحکومت میں نیم، شیشم اور درھیک جیسے ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سول سوسائٹی کو بھی شجرکاری مہم میں شامل کیا ہے اور شجرکاری مہم کے دوران کم از کم 8 فٹ کے پودے لگائے جائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے