چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی، ق لیگ میں شمولیت پر سیکڑوں لوگوں سے مشاورت کی، ہر بندے نے کہا کہ چودھری شجاعت ایک ایماندار انسان ہیں۔
چوہدری سرورنے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود کچھ لوگ اکٹھے بیٹھنے کیلئے تیار نہیں، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہماری پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتی ہے۔
اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سرورکودل سے ق لیگ میں خوش آمدید کہتا ہوں، مل کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔