اسلام آباد ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے بارے میں وزارت خارجہ میں ایک مکمل ڈویژن قائم ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان اور مغربی ایشیا سید احسن رضا شاہ کررہے ہیں۔
دفتر خارجہ نے جمعہ کو گزشتہ روز کی پریس بریفنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان کی سربراہی میں قائم ڈویژن اپنی ذمہ داریاں پوری لگن کے ساتھ ادا کررہا ہے اور وہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے بریفنگ کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد صادق کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعدان کی عدم موجودگی میں افغانستان کے معاملات کو پاکستان میں اعلیٰ سطح پر کون دیکھ رہا ہے۔