صفحہ اول / آرکائیو / صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج (جمعرات کو) صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وہ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ اس وقت سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہبازشریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ ازبک وزیر خارجہ نے وزیر تجارت، وزیر برائے نجکاری اور مواصلات کے علاوہ وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق اور صنعت و پیداوار سے بھی مشترکہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والی ملاقاتوں میں فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کثیر جہتی اور مضبوط شراکت داری کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ، ایس سی او اور او آئی سی جیسے کثیر جہتی فورمز پر قریبی سکیورٹی اور دفاعی تعاون اور مضبوط روابط کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور ازبکستان ۔افغانستان ۔پاکستان ریلویز پراجیکٹ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے