راولپنڈی( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) پی ایس ایل 8 ، لاہور قلندرز کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاندار سنچری سکور کی، گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 50 گیندوں پر سنچری مکمل کی،
انہوں نے 57 گیندوں کا سامنا کیا اور 115 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے، یہ ان کے ٹی 20 کیریئر کی تیسری سنچری اور بہترین اننگز ہے۔