صفحہ اول / آرکائیو / وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت سکیورٹی کے لحاظ سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین معاشی حالات سے نکالنے کیلئے بے پناہ کام کیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع اور مربوط نظام وجود میں آ چکا ہے، مل کر آگے بڑھیں گے تو کوئی مشکل ہماری راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزارء خواجہ محمد آصف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، پاک فوج کے سربراہ جنرل سیّد عاصم منیر اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

وزیراعظم نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے انہوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک ان قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور پروقار تقریب میں شہداء کے خاندانوں اور غازیوں سے ملاقات میرے لئے باعث فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے شہداء نے جرات اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا، آج پاکستان کو قائم ہوئے 76 سال ہونے کو ہیں، پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی، ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے جو راستہ متعین کیا ہمیں اس پر چلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے