صفحہ اول / آرکائیو / مہوش حیات نے برطانیہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی لانچ کردی

مہوش حیات نے برطانیہ سے اپنی پروڈکشن کمپنی لانچ کردی

لندن: پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈ کی مس مارویل سیریز میں شاندار کام کرنے کے بعد ذاتی پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی کمپنی کا اعلان کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی کمپنی کے ذریعے مغربی میڈیا میں پاکستان اور مسلمانوں کے درست تشخص کو اجاگر کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ پیچیدہ مسائل پر اکیلے گفتگو کرنا کافی نہیں ہے، ’پنک لاما فلمز‘ کے ذریعے اسٹیریو ٹائپز کو چیلنج کرکے مسلم تہذیب کی پہچان کو مزید واضح کیا جائے گا۔

مہوش حیات نے لکھا کہ اگر مسلمانوں نے مغرب میں اپنے متعلق خیالات کو تبدیل کرنا ہے تو اس کیلئے انہیں خود میدان میں اتر کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’مس مارویل‘ میں کام سے انہیں بہترین پیشکش کے جاندار اثرات کا اندازا ہوا اور وہ اپنی کمپنی کے ذریعے مستند، فکر انگیر اور تفریح پر مبنی مواد پیش کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے