کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم بطور مسلمان ہر مذہب اور مقدس کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی درخواست کرتے ہیں۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر محمد رضوان نے عالمی برادری سے مذہبی رواداری اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید صرف مسلمانوں کیلیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
Quran is a word of guidance for the whole Humanity from Allah Subhanahu wa Ta'ala and every Muslim has preserved the Ayahs in their hearts.
And henceforth, damaging of much protected word seems possible only after the termination of its protectors. Let alone the desecration of… pic.twitter.com/pFaXie8y3e— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) July 8, 2023
انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لئے آیا اور ہم تمام لوگوں سے بھی اسلام کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا کلمہ ہے اور ہر مسلمان نے اس کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے۔