اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازیو کاسس کے ساتھ ان کی مفید اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔ ہفتہ کواپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سوئس وزیرخارجہ سے ملاقات کرکے انہیں خوشی ہوئی ہے
انہوں نے کہاکہ ہم نے تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلیوں ،آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام ، خطرات میں کمی اور پیشگی وارننگ، اعلی تعلیم اور سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وترقی میں تعاون کو بڑھانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔وزیراعظم نے موسمیاتی لحاظ سے موزوں ذمہ دارانہ پائیدار ترقی کے حوالہ سے سوئٹزرلینڈ کے کردارکوبھی سراہاہے ۔