اسلام آباد (آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میںسکیورٹی فورسرز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فوسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے ۔ اہلیان علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو سراہا۔