سعید بادشاہ مہمند
دعوی :۔6 نومبر 2023 سے سوشل میڈیاپرپوسٹس اور خبریں وائرل ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء اور مرکزی جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پی پی پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ویڈیو کو پی ٹی آئی سے وابستہ سینکڑوں اکاونٹس سے شئیر کیا گیا۔ جہانزیب اقبال نامی ٹک ٹاک اکاونٹ سے 6 نومبر 2023 کو ایک پوسٹ شئیر ہوئی جس کا کیپشن یہ ہےکہ "تحریک انصاف نے ایک اور بڑی وکٹ خیبر پختونخواہ سے اڑا دی۔ فرحت اللہ بابر پی پی پی کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بار تحریک انصاف میں شامل ہوگئَے، شکریہ سر” اس پوسٹ کو چارہزار پانچ سو لوگوں نے دیکھا،891 نے لائک کیا اور 4 نے شئیرکیاہے۔
حقیقت :۔ یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔ جو فرحت اللہ بابر کے نام سے جعلی اکاونٹ نے پھیلائی ہے۔فرحت اللہ بابر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ٹویٹ کرکے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی تردیدکی ہے۔
فیکٹ چیک : ٹک ٹاک پر وائرل اس ویڈیو پوسٹ کی فیکٹ چیک کے لئے جب ٹک ٹاک سرچ میں ” فرحت اللہ بابر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی کی ورڈز سے تلاش کیا۔ تو اس حوالے سے درجنوں اکاونٹس نے فرحت اللہ بابر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی پوسٹیں شئیر کی تھی۔
اس کی تصدیق کے لئے جب ہم نے گوگل میں سرچ کیا۔ تو 7 نومبر 2023 روزنامہ "دی نیوز انٹرنیشنل میں فرحت اللہ بابر کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔ جبکہ قومی نشریاتی ادارے "ہم نیوز” نے بھی فرحت اللہ بابر کی ایکس اکاونٹ کا حوالہ دے کر اس خبر کو جعلی قرار دے کی تردید کی ہے۔ اس کے بعد جب سابقہ ٹویٹر موجودہ ایکس میں فرحت اللہ بابر کا آفیشل اکاونٹ تلاش کیا۔ تو انہوں نے 6 نومبر شام پانچ بجکر اٹھاون منٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ "میرے نام سے ایک جعلی ٹوٹر اکاؤنٹ گردش کر رہا ہے جس میں یہ لغو، جھوٹا دعوی کیا گیا ہے کہ خدا نخواستہ میں کسی دوسری سیاسی پارٹی مئں شامل ہو گیا ہوں، اس گھٹیا اور مذموم حرکت پر دکھ ہوا اور شدید مذمت کرتا ہوں، اگر کسی کو کوئی خوش فہمی ہے تواپنی بھلائی کیلئے ہی یہ خیال دل سے نکال لے”
اس پوسٹ کو ٹویٹر پر 66 ہزار چھ سو لوگوں نے دیکھا، 789 نے لائک کیا اور 206 صارفین نے ری شئیر کیا ہے۔
پس اس فیکٹ چیکنگ سے معلوم ہوا کہ یہ خبر جعلی ہے اور ڈس انفارمیشن کے طور پر پھیلایا گیا ہے۔